اورنگی میں رینجرز پر حملہ کبیر نے کزن کا بدلہ لینے کیلئے کیا، اندورنی کہانی آگئی

اورنگی میں رینجرز پر حملہ کبیر نے کزن کا بدلہ لینے کیلئے کیا، اندورنی کہانی ...
اورنگی میں رینجرز پر حملہ کبیر نے کزن کا بدلہ لینے کیلئے کیا، اندورنی کہانی آگئی

  

کراچی (ویب ڈیسک) رواں سال 15 مارچ کو کراچی کےعلاقےاورنگی ٹاؤن میں رینجرز اہلکاروں پر ہونے والے دھماکے کی اندرونی کہانی  سامنے آگئی ۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  دھماکہ  کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے مطلوب ملزم کبیر نے کیا۔ تحقیقات کے حوالے سے بتایا گیا کہ  کبیر نے یہ دھماکہ سیکیورٹی اداروں سے مبینہ طور پر بدلہ لینے کے لیےکیاکیونکہ کبیر کا ایک کزن، جو خود بھی کالعدم تنظیم کا حصہ تھا، پنجاب میں سیکیورٹی اداروں سے مبینہ مقابلے میں مارا جاچکا ہے۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق ملزم کبیر کا بنیادی تعلق سوات سے جبکہ کراچی میں وہ میٹرو ول سائٹ کا رہائشی ہے۔کالعدم تحریک طالبان کا مطلوب ملزم کبیر افغانستان بھی جاچکا ہے، کبیر نے مبینہ طور پر یہ دھماکہ سیکیورٹی اداروں سے بدلہ لینے کےلیےکیا کیونکہ کبیر کا ایک کزن پنجاب میں سیکیورٹی اداروں سے مبینہ مقابلے میں مارا جاچکا ہے جو خود بھی کالعدم تنظیم کا حصہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر اپنے کزن کا بدلہ لینے کےلیے کبیر نے رینجرز اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا، کبیر اس واردات میں خود بھی دھماکہ کرتے ہوئے زخمی ہوا تھا تاہم لفٹ لے کر فرار ہوگیا تھا جس موٹرسائیکل پر لفٹ لے کر وہ فرار ہوا وہیں سے کیس کی اصل تحقیقات کا آغاز ہوا۔ کبیر کی موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہونے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سے تحقیقات میں مدد ملی۔حکام کے مطابق حساس ادارے، رینجرز اور سی ٹی ڈی کبیر اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوشاں ہیں۔

حکام کے مطابق اس پہلو کی بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ اس دھماکے کے بعد ابتدائی طور پر اس کی ذمےداری کسی اور تنظیم نے کیوں قبول کی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -