وزیر اعظم سے ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سمیت دیگر سیاسی و قانونی امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سمیت دیگر ...
وزیر اعظم سے ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سمیت دیگر سیاسی و قانونی امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی ، ملاقات میں آئینی ، سیاسی اور قانون امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں بجٹ سیشن اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق امور پر بھی مشارت کی گئی ،ڈاکٹر بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق پیشرفت سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا، الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے ، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانون میں اس معاملے پر قوم کی نظریں ہیں ، انتخابی دھاندلی کو روکنے کیلئے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے ۔
ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ انتخابی عمل کا مستقبل ہے ، ہر صوت قانون سازی ہونی چاہئے ، اوور سیز پاکستانیون کو ووٹنگ کا حق دلانے کیلئے بھی قانونی سازی حتمی مرحلے میں ہے ، الیکشن کمیشن سمیت سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے ۔
مشیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات اور اوور سیز پاکستانیوں سے کیا وعدہ ہر صورت پورا کیا جائے گا، اپوزیشن کے ہتھکنڈے منشور پر عملدرآمد سے نہیں روک سکتے ۔

مزید :

قومی -سیاست -