اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو رہا کر دیا گیا

اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو رہا کر دیا گیا
اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو رہا کر دیا گیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو ضمانت پر رہاکر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز اثاثہ جات منی لانڈرنگ کیس میں خواجہ آصف کی ضمانت منظو ر کی تھی ، دو رکنی بینچ نے ن لیگی رہنما کو رہا کرنے کا حکم دیاتھا۔ جس پر آج مچلکے جمع کرانے کے بعد روبکار جیل حکام کے حوالے کئے گئے، جیل حکام کی جانب سے خواجہ آصف کی رہائی کے احکامات ہسپتال پہنچائے گئے ، جیل کا عملہ احکامات ہسپتال عملے کے حوالے کر کے روانہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے خواجہ آصف کو دو دن تک آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

یاد رہے کہ خواجہ آصف کو 29 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ خواجہ آصف نے درخواست ضمانت 27 مارچ 2021 کو دائر کی تھی۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر تین دن میں دلائل مکمل ہوئے تھے۔

مزید :

اہم خبریں -