آصف زرداری نے شہبازشریف کو تحفہ بھجوا دیا 

آصف زرداری نے شہبازشریف کو تحفہ بھجوا دیا 
آصف زرداری نے شہبازشریف کو تحفہ بھجوا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے جیل سے باہر آنے کے بعد عملی سیاست کا بھر انداز میں آغاز کر دیاہے تاہم اب ان کی آصف زرداری کے ساتھ ملاقات کی بھی کوششیں شروع کر دی گئیں ہیں ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور شہبازشریف کے درمیان ملاقات کروانے کیلئے کوششیں شروع کر دی گئیں ہیں اور ممکنہ طور پر دونوں رہنماﺅں میں قومی اسمبلی میں ملاقات ہو سکتی ہے ۔ آصف زرداری نے شہبازشریف کو آم کی 15 پیٹیوں کا تحفہ بھجوایاہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ نیک تمناﺅں کا پیغام بھی دیا ہے ۔
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ اختلافات کے باعث اپوزیشن اتحاد سے الگ ہو گئی تھی تاہم شہبازشریف کے جیل سے باہر آنے کے بعد متحدہ اپوزیشن کو ایک مرتبہ پھر سے ساتھ لانے کیلئے جدوجہد جاری ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -