پیسہ پانی کی طرح بہانے کا محاورہ ہواپرانا ، لاہور میں پانی مہنگا کر دیا گیا

پیسہ پانی کی طرح بہانے کا محاورہ ہواپرانا ، لاہور میں پانی مہنگا کر دیا گیا
پیسہ پانی کی طرح بہانے کا محاورہ ہواپرانا ، لاہور میں پانی مہنگا کر دیا گیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں پانی کی قیمت بڑھا دی گئی ، کابینہ کمیٹی ریسورس موبلائزیشن نے واسا کے بزنس پلان کی منظوری دے دی ، اجلاس کے میٹنگ منٹس جاری ہونے کے بعدنئے بلوں کا اطلاق کر دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی لاہور نیوز کے مطابق واسا نے چھ سالہ بزنس پلان پنجاب کابینہ کو منظوری کیلئے پیش کیا تھا، پنجاب کابینہ نے کیس حتمی منظوری کیلئے کمیٹی کو بھجوا یا تھا، واسا نے تین سالوں میں واٹر ٹیرف بڑھانے کا پلان بنالیا، تین سالوں میں پانی کے بلوں میں 120 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا، میٹنگ منٹس کے اجراءکے بعد پہلے مالی سال واٹر ٹیرف میں 45فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

دوسرے مالی سال میں واٹر ٹیر ف55فیصد تک بڑھایا جائے گا، تیسرے مالی سال میں واٹر ٹیرف میں 20فیصد اضافہ کیا جائے گا، تین سالوں کے بعد 500روپے پانی کا بل 1100روپے تک پہنچ جائے گا، واسا کی جانب سے 13سال بعد پانی کے بلوں کے نرخوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے ، میٹنگ منٹس کے اجراءکے بعد نئے نرخ نافذ العمل ہوں گے ۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے مطابق واسا گزشتہ ایک دہائی سے خسارے میں ہے ، واسا کو خسارے سے نکالنے اور خود مختار بنانے کیلئے ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -