طالبعلموں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے موٹروے کا ” روڈ سیفٹی والز“ تھیم کے قیام کا شاندار اقدام

طالبعلموں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے موٹروے کا ” روڈ سیفٹی والز“ تھیم کے ...
طالبعلموں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے موٹروے کا ” روڈ سیفٹی والز“ تھیم کے قیام کا شاندار اقدام

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )موٹروے پولیس نے طلباءمیں سفر کے دوران احتیاطی تدابیر سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے” روڈ سیفٹی والز“ بناتے ہوئے شاندار قدم اٹھا لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ” روڈسیفٹی والز“ آئی جی موٹروے ویز کلیم امام کی ہدایت پر موٹر وے ایم تھری کے موبائل ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے ڈیزائن کی گئی ہیں ۔روڈ سیفٹی تھیم والز تعلیمی اداروں میں بنائی گئی ہیں جس کا مقصد طلبہ و طالبات میں دوران سفر سیفٹی کے شعور کو اجاگر کرناہے ، تھیم والز میں موبائل استعمال نہ کرنا، سیفٹی ہیملٹ کی افادیت کو دکھایا گیا ہے۔سیٹ بیلٹ ، تیز رفتاری کے نقصانات کو تصاویر کی مدد سے اجاگر کیا گیا، طلباءوطالبات کی کثیر تعداد نے موٹروے پولیس کی اس کاوش کو سراہا ہے۔

مزید :

قومی -