اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزاﺅں کے خلاف اپیلوں پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزاﺅں ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزاﺅں کے خلاف اپیلوں پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاﺅں کے خلاف اپیلیں مسترد کر دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز نوازشریف کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج دو رکنی بینچ کی جانب سے سنا دیا گیاہے ، نوازشریف کی اپیلیں عدالت کی جانب سے اشتہاری ہونے کی بنیاد پر خارج کی گئیں  ۔ عدالت نے نیب کی استدعا قبول کر لی ہے جس میں کہا گیاتھا کہ نوازشریف جان بوجھ کر اشتہاری ہو چکے جس کے باعث وہ حق سماعت بھی کھو چکے ہیں ۔ عدالت نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے نوازشریف کی اپیلیں خارج کر دی ۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوازشریف ایون فیلڈ میں دس سال اور العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اسلام  آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نوازشریف کی اپیلیں خارج ہونے پر احتساب عدالت کی سزائیں برقرار ہیں۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -