جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی چیکنگ کرنے والے اہلکاروں کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی چیکنگ کرنے والے اہلکاروں کو ...
جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی چیکنگ کرنے والے اہلکاروں کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بابو صابو ناکے پر روک کر چیکنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، پولیس اہلکاروں نے گاڑی کو روک کر باقاعدہ چیکنگ کی تھی ۔

نجی ٹی وی لاہور نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ پولیس اہلکار تقریباً 5منٹ تک گاڑی کی ڈگی کھولنے کی کوشش کرتے رہے لیکن ڈگی نہ کھلی ، پانچ منٹ کے بعد اہلکار نے گاڑی کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ۔ڈرائیور نے دھماکے کے مقام پر پہنچنے کے لئے دو مرتبہ راستہ پوچھا، ڈرائیور نے دھماکے کے مقام پر پہنچنے سے پہلے دو مرتبہ غلط یو ٹرن بھی لیا۔

نجی ٹی وی لاہور نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ بابو صابو ناکے پر گاڑی کی تلاشی لینے والے اہلکاروں کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -