ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں  شکست ہضم نہ ہوئی ، بھارتی کپتان نے  فائنل میچ  کے فارمیٹ پر ہی سوالات اٹھادئیے

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں  شکست ہضم نہ ہوئی ، بھارتی کپتان نے  فائنل ...
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں  شکست ہضم نہ ہوئی ، بھارتی کپتان نے  فائنل میچ  کے فارمیٹ پر ہی سوالات اٹھادئیے

  

ساوتھمپٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ  کے فائنل میں شکست ہضم نہ ہوئی ہے۔

بھارتی کپتان نے اپنی بری پرفارمنس کی بجائے  فائنل میچ کے فارمیٹ پر ہی سوالات اٹھا دئیے ہیں۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہا ایک میچ کی بنیاد پر چیمپئین کا فیصلہ کرنا اچھی بات نہیں، چیمپئین  کا فیصلہ کرنے کے لیے کم ازکم تین ٹیسٹ میچز ہونے چاہیے تھےتاکہ دونوں ٹیموں کی مہارتوں کا پتہ چل سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔

مزید :

کھیل -