سپین میں علیحدگی پسند رہنماﺅں کو حکومت کی جانب سے معافی کے بعد رہا کردیا گیا 

سپین میں علیحدگی پسند رہنماﺅں کو حکومت کی جانب سے معافی کے بعد رہا کردیا گیا 
سپین میں علیحدگی پسند رہنماﺅں کو حکومت کی جانب سے معافی کے بعد رہا کردیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )آزادی کی جدوجہد کے نتیجہ میں سپین کی عدالتوں کی طرف سے سزا پاکر جیلوں میں جانے والے تمام کاتالان رہنماﺅں کو رہا کر دیا گیا ۔
وزیراعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ کاتالان رہنماﺅں کی سزاﺅں کی معافی کا معاملہ اس بات سے مشروط ہے کہ وہ دوبارہ وہ اقدامات نہیں کریں گے جن پر ان کو سزا دی گئی تھی۔سزاوں کی معافی کا اطلاق صرف "سزائے قید" پر ہوگا، کاتالان رہنماوں کی سرکاری سیاسی عہدوں کے لیے نااہلیت برقرار رہے گی۔سپین کی حکومت کی جانب سے معافی کے بعدرہائی عمل میں آئی ۔ حکومت کو سزاﺅں کی معافی کے معاملے پر سپینش اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا ہے۔