شاہد آفریدی کو سیاسی جماعت بنانے کا مشورہ مل گیا، کہاں سے کلین سویپ کرسکتے ہیں؟

شاہد آفریدی کو سیاسی جماعت بنانے کا مشورہ مل گیا، کہاں سے کلین سویپ کرسکتے ...
شاہد آفریدی کو سیاسی جماعت بنانے کا مشورہ مل گیا، کہاں سے کلین سویپ کرسکتے ہیں؟

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اکثر اپنے سیاسی بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بننے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو اپنی سیاسی جماعت بنانے کا مشورہ مل گیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے شاہد آفریدی کو سیاسی جماعت بنانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر شاہد آفریدی اپنی جماعت بنا لیتے ہیں تو وہ خیبر پختونخوا سے کلین سویپ کرسکتے ہیں۔

پروگرام کے دوران راشد لطیف نے بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کیلئے اکثر کھلاڑیوں کا انتخاب میڈیا کے دباؤ پر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے معین خان کے صاحبزادے اعظم خان کی سلیکشن کو بھی میرٹ کی خلاف ورزی قرار دیا۔

مزید :

کھیل -