ساجد سد پارہ نے کے ٹو سر کرنے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا

ساجد سد پارہ نے کے ٹو سر کرنے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا
ساجد سد پارہ نے کے ٹو سر کرنے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ہیروعلی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے کل سے کے ٹوپہاڑ سر کرنے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوہ پیما ساجد سدپارہ نے کل کے ٹو روانہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کے ٹوجا کر مرحوم والد اور ان کے ساتھی جان سنو پر ڈاکیومنٹری بنانا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کے ٹو سر کرنے کے سفر میں غیر ملکی کوہ پیما بھی ساتھ ہوں گے، اس مہم میں 40 سے 45 دن لگ سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کہ کوہ پیمائی ایک ایڈوینچر ہے جس کا شوق مرحوم والد کو دیکھ کر ہوا۔

مزید :

قومی -