پنجاب یونیورسٹی سے شراب کی برآمدگی کا معاملہ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا

پنجاب یونیورسٹی سے شراب کی برآمدگی کا معاملہ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا
پنجاب یونیورسٹی سے شراب کی برآمدگی کا معاملہ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز گیٹ سے چند روز قبل شراب کی بھاری مقدار میں برآمدگی کا معاملہ پنجاب اسمبلی تک پہنچ گیا ہے۔

سما نیوز کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ تیمور نے پنجاب یونیورسٹی سے شراب کی بوتلیں برآمد ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے۔قرارداد کے متن کے مطابق ایوان یونیورسٹی سے شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے جس سے والدین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔تعلیمی درسگاہوں میں نشہ آور اشیاء کا استعمال تشویشناک حد تک بڑھ رہا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب یونیورسٹی سے شراب برآمد ہونے کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔

واضح رہےکہ پنجاب یونیورسٹی کے گیٹ سے شراب کی 20بوتلیں پکڑی گئیں تھیں۔

مزید :

قومی -