ایک شخص کی اژدھے کے انڈے اٹھانے کی کوشش لیکن پھر مادہ سانپ نے کیا ردعمل دیا؟ یقین کرنا مشکل

ایک شخص کی اژدھے کے انڈے اٹھانے کی کوشش لیکن پھر مادہ سانپ نے کیا ردعمل دیا؟ ...
ایک شخص کی اژدھے کے انڈے اٹھانے کی کوشش لیکن پھر مادہ سانپ نے کیا ردعمل دیا؟ یقین کرنا مشکل
سورس: Instagram-JAYBREWER

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی آئندہ نسل کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے کی خو ہر نوع کے جانوروں میں پائی جاتی ہے اور یہی ان کی بقاءکی ضمانت ہوتی ہے۔ اب امریکہ کے ایک چڑیا گھر سے ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک اژدھے کو اپنے انڈوں کی حفاظت کے لیے لوگوں پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ویڈیو کیلیفورنیا کے ایک نجی چڑیا گھر میں بنائی گئی جو ’جے بریور‘ نامی شخص کی ملکیت ہے۔ 

اس ویڈیو میں جے بریورایک دیوقامت اژدھے کے کیبن میں موجود ہوتا ہے اور کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے اس کے متعلق بتا رہا ہوتا ہے کہ اس اژدھے نے انڈے دیئے ہیں اور وہ ان انڈوں کو وہاں سے اٹھا کر محفوظ کرنا چاہتا ہے۔ تاہم اسی دوران اژدھا اس کے چہرے پر حملہ کر دیتا ہے۔ وہ اس کے چہرے کو اپنے جبڑوں سے کاٹنے کی کوشش کرتا ہے تاہم جے بریور خوش قسمتی سے بچ جاتا ہے۔

جے بریور بتاتا ہے کہ اس اژدھے نے انڈے دے رکھے ہیں اور ان انڈوں کی حفاظت کے لیے ہی اس پر حملہ کر رہا ہے، ورنہ اس سے پہلے کبھی اس اژدھے نے ایسی حرکت نہیں کی۔ اسی دوران چڑیا گھر کا ایک اور ورکر قریب سے گزرتا ہے اور یہ اژدھا اس پر بھی حملہ کر دیتا ہے۔جے بریور نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -