ریسٹورنٹ کے سٹاف کی محنت، کھانا کھانے کیلئے آئے شخص نے ملازمین کو اتنی زیادہ ٹپ دیدی کہ ہوٹل انتظامیہ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل 

ریسٹورنٹ کے سٹاف کی محنت، کھانا کھانے کیلئے آئے شخص نے ملازمین کو اتنی زیادہ ...
ریسٹورنٹ کے سٹاف کی محنت، کھانا کھانے کیلئے آئے شخص نے ملازمین کو اتنی زیادہ ٹپ دیدی کہ ہوٹل انتظامیہ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل 
سورس: Pixabay (creative commons license)

  

بیلفاسٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوٹل میں کھانا کھانے کے بعد کوئی شخص زیادہ سے زیادہ کتنی ٹپ دے سکتا ہے؟ آپ کا جواب بل کا زیادہ سے زیادہ پانچ سے دس فیصد ہو گا لیکن یہ سن کر آپ بھونچکا رہ جائیں گے کہ شمالی آئرلینڈ میں گزشتہ دنوں ایک آدمی نے کھانا کھانے کے بعد 16ہزار ڈالر ٹپ دے ڈالی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ’سٹمبل اِن بار اینڈ گرِل‘(Stumble Inn Bar and Grill)نامی یہ ریستوران شمالی آئرلینڈ کے شہر لنڈنڈیری میں واقع ہے جس کے مالک مائیک زاریلا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس گاہک نے اپنے کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کی تھی اور اسی کے ذریعے ٹپ بھی ادا کی تھی۔

مائیک نے بتایا کہ اتنی رقم دیکھ کر مجھے اور میرے ملازمین کو یقین ہی نہیں آ رہا تھا۔ ہم اس آدمی کو نہیں جانتے جس نے اتنی زیادہ ٹپ دی۔ وہ ہمارے ریستوران پر زیادہ نہیں آتا۔ اس نے چند ہاٹ ڈاگز اور کچھ ڈرنکس آرڈر کیے تھے اور اس کا بل صرف 40ڈالر بنتا تھا۔ تاہم وہ 16ہزار ڈالر ٹپ میں دے کر چلا گیا۔ ہم تذبذب کا شکار تھے۔ ہمارا خیال تھا کہ یہ آدمی 16ڈالر یا زیادہ سے زیادہ 160ڈالر ٹپ دینا چاہتا ہوں گا مگر غلطی سے اس نے زیادہ صفر لگا دیئے اور 16ہزار ڈالر ٹپ کے طور پر ہماری طرف آ گئے۔ 

مائیک کا کہنا تھا کہ ہم نے تصحیح کے لیے اس گاہک سے رابطہ کیا مگر اس نے بتایا کہ اس نے کوئی غلطی نہیں کی، بلکہ 16ہزار روپے ہی ٹپ دی ہے۔ اتنی زیادہ ٹپ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے اس گاہک نے بتایا کہ ”میں نے دیکھا آپ کے ریستوران کا سٹاف بہت محنتی تھا اور ان کا گاہکوں کے ساتھ رویہ بھی بہترین تھا چنانچہ میں نے ان کی محنت اور روئیے کو دیکھتے ہوئے اتنی ٹپ دی۔ اس آدمی نے ہم سے درخواست کی کہ اس کا نام منظرعام پر نہ لایا جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -