’ہم اب تک ڈیٹنگ کیوں نہیں کررہے تھے؟‘نرس کا سوال لیکن مردوں نے کیا جوابات دیئے؟ ہنسی روکنا مشکل
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی نرس نے ڈیٹنگ ایپلی کیشن ’ٹنڈر‘ پر ملنے والے ہر مرد سے ایک ہی سوال پوچھا کہ ’ہم اب تک ڈیٹنگ کیوں نہیں کررہے تھے؟‘ اور مردوں نے اس سوال پر کیا جوابات دیئے، جان کر آپ کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل جائے گی۔
ڈیلی سٹار کے مطابق 25سالہ کلوئے برنز نے یہ جوابات ایک ٹک ٹاک ویڈیو کی صورت میں لوگوں کو دکھائے ہیں۔ اس سوال پر ایک آدمی کلوئے کو جواب دیتا ہے کہ ”واہ، کیا سوال پوچھا ہے۔“ ایک اور آدمی کہتا ہے کہ ”تم نے جواب ہی بہت دیر بعد دیا، میں تو ہمیشہ سے تمہارا انتظار کر رہا تھا۔“
زیک نامی شخص نے جواب دیا کہ ”میں نہیں جانتا، مگر میرے خیال میں ، میں تم سے محبت کرتا ہوں۔ آﺅ اس ویک اینڈ پر ڈیٹ پر چلتے ہیں۔“سام نامی ایک نوجوان نے کہا کہ ”تم جانتی ہوں کلوئے، میں تمہارے سوال کا جو بھی جواب دوں گا وہ محض ایک بہانہ ہو گا کہ میں اب تک تم سے کیوں نہ مل سکا۔“ ایک شخص نے لکھا کہ ”ہم مکمل تحقیقات کرائیں گے کہ ہم اب تک ڈیٹنگ کیوں نہیں کر رہے تھے، میں اپنے لوگوں سے کہوں گا کہ وہ تمہارے لوگوں سے رابطہ کریں۔“کلوئے برنز کی یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر کافی وائرل ہو رہی ہے اور اب تک اسے 3لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔