زہریلے گڑ والے چاول کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی حالت بگڑ گئی ،ہسپتال منتقل

زہریلے گڑ والے چاول کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی حالت بگڑ گئی ،ہسپتال ...
زہریلے گڑ والے چاول کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی حالت بگڑ گئی ،ہسپتال منتقل

  

مانانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)زہریلے گڑ والے چاول کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد بے ہوش ہوگئے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے ،متاثرہ افراد کو مانانوالہ کے نجی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ۔

واقعات کے مطابق مانانوالہ کے نواحی واڑہ امام دین شرقی میں محنت کش محمد صدیق کے گھر والوں نے قریبی دکان سے گڑ خرید کر میٹھے چاول پکائے۔رات کو تمام گھر والوں نے چاول کھائے اور سو گئے، صبح ہونے پر واقع کا علم ہوا،قریبی ہمسائیوں نے چھت کے راستے دیکھا کہ تمام گھر والے بے ہوش پڑے تھے، متاثرہ افراد کو مانانوالہ کے نجی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔متاثرہ افراد میں دو خواتین اور ایک نو سالہ بچی بھی شامل ہے۔ تھانہ مانانوالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -شیخوپورہ -