وہ فٹ بالر جس نے اپنی منگیتر کو دھوکہ دے کر روسی حسینہ سے شادی کرلی 

وہ فٹ بالر جس نے اپنی منگیتر کو دھوکہ دے کر روسی حسینہ سے شادی کرلی 
وہ فٹ بالر جس نے اپنی منگیتر کو دھوکہ دے کر روسی حسینہ سے شادی کرلی 
سورس: Instagram

  

وارسا(مانیٹرنگ ڈیسک) پولینڈ کے فٹ بالر ماچے ریبس حالیہ سالوں میں اپنے کیریئر میں تو کچھ زیادہ کارہائے نمایاں نہیں دکھا سکے لیکن سٹیڈیم سے باہر اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے وہ میڈیا کی زینت بنتے آ رہے ہیں۔ بالخصوص اس وقت سے جب انہوں نے اپنی پولش گرل فرینڈ اور منگیتر نتالیا شوبا کو دھوکا دیتے ہوئے ایک روسی حسینہ کے ساتھ بیاہ رچا لیا۔

 ڈیلی سٹار کے مطابق ماچے 2017ءمیں روس گئے اور وہاں ایک دن ایک دوست کے ساتھ ہوٹل میں کھانا کھانے گئے۔ ان کی موجودہ بیوی ’لینا‘ (Lana)اس ہوٹل میں بطور ویٹرس ملازمت کرتی تھی۔ ماچے دیکھتے ہی لینا کو دل دے بیٹھا اور تب تک اسی ہوٹل میں لنچ اور ڈنر کے لیے جاتا رہا جب تک لینا نے اسے اپنا فون نمبر نہیں دے دیا۔ 

ان دنوں ماچے کی منگیتر نتالیا پولینڈ میں ہی مقیم تھی۔ ادھر چند ماہ کی ڈیٹنگ کے بعد ماچے نے لینا کو شادی کی پیشکش کی اور اس کے ایک ماہ بعد دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔نتالیا پیشے کے اعتبار سے ماڈل ہے اور انسٹاگرام پر کافی مقبول ہے۔ جب ماچے اور لینا کی شادی کی خبر اخبارات میں چھپی تو اسے اپنے منگیتر کی بے وفائی کا علم ہوا اور وہ دل گرفتہ رہ گئی۔ ماچے اور لینا کے اب دو بچے بھی ہیں اور وہ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -