رشتے کروانے والی خاتون نے امیر جیون ساتھی کی متلاشی خواتین کو مفید مشورے دیدیئے
کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) امراءکے رشتے کرانے والی ایک خاتون نے اب امیر جیون ساتھی کی متلاشی خواتین کو مفید مشورے دے دیئے ہیں اور ان مشوروں کو سن کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ امیر مرد خواتین میں کون سے خواص پسند کرتے ہیں۔ اینا بے نامی اس ریلیشن شپ ایکسپرٹ نے بتایا ہے کہ جو خواتین امیر مرد کو جیون ساتھی بنانا چاہتی ہیں وہ ڈیزائنر ہینڈ بیگ استعمال کیا کریں، ادب آداب سیکھیں اور خود کو زیادہ سے زیادہ نسوانی بنائیں۔
اینا بے کا کہنا تھا کہ ”جو خاتون لباس اور حلیے سے غریب نظر آتی ہو، اسے کبھی امیر پارٹنر نہیں مل سکتا۔ جو خاتون امیر پارٹنر کی تلاش میں ہے، اس کے لیے ظاہری شکل و صورت سے متمول نظر آنا ضروری ہے اور ڈیزائنر ہینڈ بیگ اس کی ایک بڑی علامت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ نسوانیت سے بھرپور ہونا خواتین کی نظروں میں کمزوری خیال کیا جاتا ہے لیکن امیر مردوں کے لیے یہ ایک انتہائی پرکشش پہلو ہے۔ جو خاتون جس قدر نسوانیت کی حامل ہو گی، امیر مردوں کی نظر میں وہ اتنی ہی پرکشش ہو گی۔“