مفتی عزیز الرحمن کی شرمناک ویڈیو کے معاملے پر حریم شاہ بھی بول پڑیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مفتی عزیز الرحمن کی شرمناک ویڈیو کے معاملے پر حریم شاہ بھی سامنے آ گئیں اور مفتی عزیز کو شرم دلا دی ہے۔
حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ ”ایسے لوگوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔مجھے بہت دکھ کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ یہ شخص چہرے پر سنت رسولﷺ سجا کر طالب علموں کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ہوااو روہ بھی مدرسے میں جہاں قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے۔“
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ”اسلام میں استاد کو والد کا درجہ دیا گیا ہے۔ عزیز الرحمن کے اس فعل پر مجھے بہت افسوس ہوا۔یہ لوگ قوم لوط پر آنے والا عذاب بھول گئے ہیں کہ جب ان ظالموں پر پتھروں کی بارش ہوئی تھی۔ ان پر عذاب اسی وجہ سے نازل ہوا تھا کہ وہ مردوں کے ساتھ بدفعلی کرتے تھے۔ لگتا ہے یہ لوگ سب کچھ بھول گئے ہیں اور گمراہی کے راستے پر چل پڑے ہیں۔