فیس بک کا "ہا ہا" کا ایموجی حرام قرار، فتویٰ جاری

فیس بک کا "ہا ہا" کا ایموجی حرام قرار، فتویٰ جاری
فیس بک کا
سورس: Facebook

  

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کے معروف عالمِ دین مولانا احمد اللہ نے لوگوں کا مذاق اڑانے کیلئے فیس بک پر "ہا ہا" کے ایموجی کا استعمال حرام قرار دے دیا۔

مولانا احمد اللہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں اور وہ ٹی وی پر بھی مذہبی مباحث میں حصہ لیتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کچھ روز پہلے سوشل میڈیا پر ایک تین منٹ کی ویڈیو جاری کی جس میں لوگوں کی جانب سے ایک دوسرے کا مذاق اڑانے کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ فیس بک کے "ہا ہا" والے ایموجی کو لوگوں کا مذاق اڑانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جس کے باعث یہ حرام ہے۔ مولانا احمد اللہ نے اپنے فتویٰ میں کہا کہ اگر مواد پوسٹ کرنے والے شخص کا مقصد ہنسی مذاق ہے تو پھر تو " ہا ہا" کے ایموجی کا استعمال درست ہے لیکن اگر کسی مسلمان کا مذاق اڑانے کیلئے اسے استعمال کیا جائے تو یہ حرام ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -