اس سال حج پر کون کون جائے گا؟ سعودی حکومت نے  قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا

اس سال حج پر کون کون جائے گا؟ سعودی حکومت نے  قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان ...
اس سال حج پر کون کون جائے گا؟ سعودی حکومت نے  قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ عازمین حج کے ناموں کا اعلان کل (جمعہ کو) کیا جائے گا۔

سعودی حکام کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی  23جون کو بند کر دی گئی  ہے،عازمین حج کے ناموں کا اعلان قرعہ اندازی کے ذریعہ نہیں بلکہ اہلیت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔حج و عمرہ پورٹل کے ذریعے 5لاکھ 58ہزار افراد نے حج درخواستیں جمع کرائی ہیں اور ہر درخواست کا الگ جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے رواں سال حج کرنے والوں کےلیے کرونا ویکسینیشن لازمی قرار دی ہے جبکہ 60ہزار مقامی افراد کو حج کرنے کی اجازت ہوگی۔ رواں سال خواتین کو محرم کے بغیر حج کی  اجازت بھی دی گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -