معروف ٹک ٹاکر کو 10سال قید کی سزا سنا دی گئی

معروف ٹک ٹاکر کو 10سال قید کی سزا سنا دی گئی
معروف ٹک ٹاکر کو 10سال قید کی سزا سنا دی گئی

  

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کی معروف ٹک ٹاکر حنین حسام کو انسانی سمگلنگ کے جرم میں 10سال قید اور 13ہزار ڈالر(تقریباً ساڑھے 20لاکھ روپے) جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔حنین حسام کے ساتھ اس کے چار ساتھیوں کو بھی گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت کی طرف سے اس کے ساتھیوں کو 6سال قید اور 13ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

استغاثہ کی طرف سے حنین حسام اور اس کے ساتھیوں پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ ان لوگوں نے مصر میں خاندان اور معاشرے کی اقدار کی خلاف ورزی کی، لڑکیوں کو براہ راست نشریات کے لیے لالچ دے کر ان کا استحصال کیا اور انسانی سمگلنگ جیسے سنگین جرم کے مرتکب ہوئے۔

عدالت میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے ٹک ٹاک کی انتظامیہ سے بینک کے ذریعے پیسے وصول کیے اور اس کے بدلے میں ایسی ویڈیوز پوسٹ کیں جن سے بے حیائی اور غیراخلاقی مواد پھیلا۔ یہ لوگ نوجوان لڑکیوں کو اکساتے تھے کہ وہ بے حیائی پھیلانے والی ویڈیوز پوسٹ کریں۔ واضح رہے کہ حنین حسام کو گزشتہ سال اپریل میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ قاہرہ یونیورسٹی میں آثارقدیمہ کے شعبے کی طالب علم تھی۔

مزید :

عرب دنیا -