پیپلزپارٹی نے پنجاب سے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی، اہم رہنما نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

پیپلزپارٹی نے پنجاب سے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی، اہم رہنما نے پیپلزپارٹی ...
پیپلزپارٹی نے پنجاب سے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی، اہم رہنما نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں این اے 128 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔اعجاز ڈیال نے اس حلقہ سے 42ہزار سے زائد ووٹ لیے تھے تاہم وہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار شیخ روحیل اصغر سے شکست کھا گئے تھے۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری ان دنوں پنجاب کی سیاست میں کافی متحرک ہیں،گزشتہ روز سابق وزیراعلی پنجاب منظور وٹو نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

قومی -