تعلیم کے شعبہ میں پنجاب حکومت نے کون کونسے انقلابی اقدمات کئیے؟ مراد راس تفصیلات سامنے لے آئے

تعلیم کے شعبہ میں پنجاب حکومت نے کون کونسے انقلابی اقدمات کئیے؟ مراد راس ...
تعلیم کے شعبہ میں پنجاب حکومت نے کون کونسے انقلابی اقدمات کئیے؟ مراد راس تفصیلات سامنے لے آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ  ہم نے تعلیم گھر کھولا، ایک لاکھ 20 ہزار ٹیچرز رجسٹرڈ کیے۔ 1200 پہلے سکول اپ گریڈیشن کیے، سات ہزار مزید سکولوں کو اپ گریڈ کرنے جا رہے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں اپنی وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے  ہوئے انکا کہنا تھا کہ پانچویں جماعت کے بورڈ امتحانات ختم کرنے کے بعد اب ہم آٹھویں جماعت کا امتحان بھی ختم کرنے جا رہے ہیں۔ایلمنٹری سکولز میں شام ے اوقات میں کلاسز کا جلد آغاز ہوگا۔اپوزیشن کے دور میں سکول ایجوکیشن میں ویڈیو کال کا نظام نہیں تھا۔ ایک ٹیچرز کے ٹرانسفر کیلئے ڈیڑھ لاکھ تک رشوت لی جاتی تھی۔ ای ٹرانسفر کے ذریعے ہم نے ٹیچرز کے ٹرانسفر کو آسان بنایا۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بغیر کوئی رقم خرچ کئے ہم نے ای ٹرانسفر ایپ تیار کی، آج ٹیچر گھر بیٹھ کر اپنے ٹرانسفر، ریٹائرمنٹ اور اے سی آر کیلئے آن لائن اپلائی کر سکتا ہے۔ اپوزیشن کی کارکردگی دیکھی جائے تو انہوں نے گزشتہ دس سالوں میں کوئی کام نہیں کیا تھا۔ ہم نے دو ہزار سکولز میں کلاس روم بنائے، 400 سو ای لائبرییز ہم نے بنائیں۔ پانچ سال بعد جب ہم چھوڑ کر جائیں گئے سارا سسٹم موبائل فونز پر ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) والے چاہتے ہیں کہ صوبے کی عوام کو جاہل رکھا جائے، یہ آگے نہ بڑھیں اور انہیں ووٹ ڈالتے رہیں۔

مزید :

قومی -