یورو کپ 2020، سویڈن نے پولینڈ کو 2-3 سے شکست دے دی
سٹاک ہوم (حافظ محمد عمران) سویڈن کی فٹ بال ٹیم نے یورو 2020 کے فٹ بال ٹورنا منٹ میں پولینڈ کی ٹیم کو سخت ترین مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی- سویڈش کھلاڑی نے ٹورنامنٹ کی تاریخ کا دوسرا تیز ترین گول کرکے فٹ بال کی دنیا میں تاریخ بھی رقم کر دی۔
تصیلات کے مطابق روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والے یورو 2020 فٹ بال ٹورنا منٹ میں سویڈن کے کھلاڑی ایمل فش باری نے کھیل کے آغاز میں81 سیکنڈ میں فٹ بال ٹورنامنٹ کی تاریخ کا دوسرا تیز ترین گول کرکے پولینڈ کے کھلاڑیوں پر سکتہ طاری کر دیا۔ ایمل فش باری نے ہی میچ کے دوسرے راؤنڈ کے 59 ویں منٹ میں پولینڈ کے خلاف دوسرا گول داغ کر ٹیم کو واضح برتری دلا دی۔
پولینڈ کے کھلاڑیوں نے کھیل میں کم بیک کرتے ہوئے سویڈش ٹیم کے خلاف دو گول کر کے ٹیم کو سہارارتو دیا لیکن پولینڈ کی ٹیم کی خوشیاں اس دقت خاک میں مل گئیں جب سویڈش کھلاڑی وکٹر کلیسن نے سٹاپ پیج ٹائم کے چوتھے منٹ میں مزید ایک گول کر کے سویڈن کو پولینڈ پر 3-2 سے کامیابی دلائی اور گروپ ای میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اگلے راؤنڈ میں سویڈن ٹورنا منٹ کا اہم میچ یوکرین سے کھیلے گا۔