قیامت کی نشانی، باپ کی 9 سال تک اپنی 2 بیٹیوں سے زیادتی

قیامت کی نشانی، باپ کی 9 سال تک اپنی 2 بیٹیوں سے زیادتی
قیامت کی نشانی، باپ کی 9 سال تک اپنی 2 بیٹیوں سے زیادتی

  

سیئول (رضا شاہ)  کوریا کے شہر جیجو کی ضلعی عدالت میں ایک وحشی باپ کے خلاف اپنی بیٹیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر عدالتی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

استغاثہ کی جاری کردہ فردِ جرم کے مطابق  مدعا علیہ ستمبر 2012 سے مئی 2021 تک 200 سے زائد مرتبہ گھر میں اور گھر سے باہر اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ہوا۔

اطلاعات کے مطابق ملزم کی 2007 میں اپنی بیوی سے طلاق ہو گئی تھی لیکن طلاق سے پہلے بھی بچیاں اس کے خوف کی وجہ سے سہمی رہتی تھیں۔  استغاثہ نے فردِ جرم میں لکھا کہ باپ نے اپنی بیٹیوں کی زندگی برباد کر دی۔

ملزم نے عدالت میں اپنے جرم کا اقرار کر لیا ہے۔  عدالت اب اگست کی 12 تاریخ کو اس مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -جرم و انصاف -