آصف علی زرداری سے ملاقات پر چوہدری پرویز الٰہی کا بیان بھی سامنے آگیا

آصف علی زرداری سے ملاقات پر چوہدری پرویز الٰہی کا بیان بھی سامنے آگیا
آصف علی زرداری سے ملاقات پر چوہدری پرویز الٰہی کا بیان بھی سامنے آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کبھی کسی کے ساتھ دھوکا نہیں کیا، وزیراعظم عمران خان سے اجازت لے کر آصف زرداری سے ملاقات کی ۔ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں بھی آصف زرداری نے اِن کے کہنے پر اپنے ارکان کو دستبردارکرایا تھا، اس عمل میں وزیر اعظم عمران خان کی اجازت بھی شامل تھی۔جیو نیوز کے پروگرام میں اگلے انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے امکانات کے سوال پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سارے ضمنی انتخاب کے نتائج سامنے ہیں، اب تو دوسال رہ گئے ہیں،اگر یہ باتیں مانتے تو حالات کافی بہتر ہوسکتے تھے۔

مزید :

قومی -