ای سی ایل کمیٹی کا اجلاس ،لسٹ سے24 افرادکے نام نکالنے اور 12نئےنام شامل کرنے کی سفارش 

 ای سی ایل کمیٹی کا اجلاس ،لسٹ سے24 افرادکے نام نکالنے اور 12نئےنام شامل کرنے ...
 ای سی ایل کمیٹی کا اجلاس ،لسٹ سے24 افرادکے نام نکالنے اور 12نئےنام شامل کرنے کی سفارش 

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی ای سی ایل کمیٹی نے 24افرادکے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے جبکہ 12افرادکے نام شامل کرنے کی سفارش کردی ۔

وفاقی کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کا اجلاس وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سمیت نیب ،وزارت قانون اور داخلہ کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں مختلف محکموں اور ایجنسیوں کی طرف سےبھیجےجانےوالے13کیسوں میں سے12افرادکےنام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کی گئی جبکہ18مختلف نوعیت کےکیسز کو ای سی ایل سےنکالنےکی سفارش کی گئی ۔

نظرثانی کےلئےپیش کی گئی27اپیلوں میں سےبھی6افرادکےنام ای سی ایل سےنکالنےکی سفارش کی گئی جبکہ ایک کیس کومستردکردیاگیااور20کیسزکوعدم حاضری پرموخرکردیاگیا۔زرعی ترقیاتی بینک کےصدرسیدطلعت کو علاج کےلئے بیرون ملک جانے کیلیےون ٹائم اجازت دینےکی سفارش کی گئی ہے۔ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کےلئےوفاقی کابینہ کوارسال کی جائیں گی۔

مزید :

قومی -