ایوان بالا کی کارروائی بھی پی ٹی وی پر براہ راست دکھائی جائے ، چیئرمین سینیٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

ایوان بالا کی کارروائی بھی پی ٹی وی پر براہ راست دکھائی جائے ، چیئرمین سینیٹ ...
ایوان بالا کی کارروائی بھی پی ٹی وی پر براہ راست دکھائی جائے ، چیئرمین سینیٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ہدایت کی ہے کہ ایوان بالا کی کارروائی بھی پی ٹی وی پر براہ راست دکھائی جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کے نکتہ اعتراض کے جواب میں چیئرمین سینیٹ نے سیکرٹری سینیٹ کو ہدایت کی کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ پی ٹی وی ایوان بالا کی کارروائی بھی براہ راست ٹیلی کاسٹ کرے۔

سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ایوان بالا وفاق کی علامت ہے، اس کی کارروائی میڈیا ٹیلی کاسٹ نہیں کرتا حالانکہ قومی اور اسمبلیوں کی کارروائی براہ راست ٹیلی کاسٹ کی جاتی ہے، ایوان بالا کی کارروائی بھی براہ راست ٹیلی کاسٹ ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے محنت کر کے سفارشات تیار کی ہیں، کاروباری برادری کے ساتھ ساتھ کسان اور محنت کش طبقہ بھی معاشی عمل کا حصہ ہے، ان کی خدمات کو بھی سراہا جانا چاہیے۔

مزید :

قومی -