’پکڑ دھکڑ ٹیکس چوری پر ہی ہو گی، ٹیکس چور اب بچ نہیں پائیں گے‘سینیٹر شہزاد وسیم کا اعلان

 ’پکڑ دھکڑ ٹیکس چوری پر ہی ہو گی، ٹیکس چور اب بچ نہیں پائیں گے‘سینیٹر شہزاد ...
 ’پکڑ دھکڑ ٹیکس چوری پر ہی ہو گی، ٹیکس چور اب بچ نہیں پائیں گے‘سینیٹر شہزاد وسیم کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے فنانس بل 2021-22کے لئے سفارشات کی تیاری پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اور ارکان کو مبارکباد دی ہے ، قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ پکڑ دھکڑ ٹیکس چوری پر ہی ہو گی، ٹیکس چور اب بچ نہیں پائیں گے۔

ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئےسینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اور ارکان مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے محنت کے ساتھ سفارشات تیار کی ہیں، وزیر خزانہ اپنی ٹیم کے ساتھ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں موجود رہے ہیں، ماضی میں وزرائے خزانہ قائمہ کمیٹی کو بہت کم وقت دیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے نظام کو شفاف بنایا جا رہا ہے اور اس میں ایف بی آر کے عملے کا کردار ختم کیا جا رہا ہے، پکڑ دھکڑ صرف ٹیکس چوری پر ہی ہو گی، سب سے پہلے عوام ہمارے سٹیک ہولڈر ہیں، ٹیکس چوری کی ملک میں اب کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فنانس بل 2021-22کے لئے سفارشات کی تیاری پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اور ارکان کو مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے ارکان نے محنت کے ساتھ یہ سفارشات تیار کی ہیںجو قومی اسمبلی کو بجھوائی جا رہی ہیں ۔

مزید :

قومی -بزنس -