’پاکستان سے مزید با ت چیت کی ضرورت ہے ‘ آئی ایم ایف کا بیان سامنے آگیا

’پاکستان سے مزید با ت چیت کی ضرورت ہے ‘ آئی ایم ایف کا بیان سامنے آگیا
’پاکستان سے مزید با ت چیت کی ضرورت ہے ‘ آئی ایم ایف کا بیان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ترجمان گیری رائس نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ چھ ارب ڈالر کے مالی پروگرام کے لیے چھٹے جائزے پر مثبت مذاکرات جاری ہیں۔
خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گیری رائس نے پروگرام کے تعطل کے تاثر کو رد کردیا لیکن کہا کہ پاکستان کے مالی اخراجات، اسٹرکچرل اصلاحات، خاص کر ٹیکس اور توانائی کے شعبوں اور سماجی شعبے پر اخراجات کے حوالے سے مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔انہوں نے آئی ایم ایف کی معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمارا سٹاف حالیہ مشن میں مذاکرات مکمل کرنے میں ناکام رہا لیکن عالمی ادارہ 'مکمل طور پر مصروف' ہے اور اسی دوران مذاکرات کی بحالی کا ارادہ رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے تعاون کے لیے تیار ہیں، اگر وصولیاں مستحکم ہوئیں تو پالیسیوں پر عمل درآمد میں تیزی لانا ضروری ہوگا اور پاکستان کی معیشت کو درپیش چند طویل چیلنجز دور کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

قومی -