مریم نواز کی جانب سے نواز شریف کے ملک واپس آنے کی شرط،  وزیر داخلہ کا جواب بھی آگیا

مریم نواز کی جانب سے نواز شریف کے ملک واپس آنے کی شرط،  وزیر داخلہ کا جواب بھی ...
مریم نواز کی جانب سے نواز شریف کے ملک واپس آنے کی شرط،  وزیر داخلہ کا جواب بھی آگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ملک واپسی کے حوالے سے رکھی گئی مریم نواز کی شرط منظور ہے۔

سما نیوز کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  نواز شريف واپس آ جائیں انہیں حکومت ہر قسم کی سيکيورٹی فراہم کرے گی۔ نواز شريف کو جيل ميں بھرپور سيکيورٹی دی جائے گی اور اگر وہ گھر کو جيل بنانے کا کہيں گے تو يہ خواہش  بھی حکومت قبول کرلے گی۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز مريم نواز نے نواز شريف کی واپسی کے لیے حفاظتی ضمانت کی شرط رکھی تھی،انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی زندگی کی ضمانت دی جائے میں نواز شریف کو ملک واپس بلالیتی ہوں۔

مزید :

قومی -