پنجاب اسمبلی: حکومتی ارکان ضمنی بجٹ کی مد میں استعمال ہو نیوالے فنڈزکی تحقیقات کا مطالبہ 

پنجاب اسمبلی: حکومتی ارکان ضمنی بجٹ کی مد میں استعمال ہو نیوالے فنڈزکی ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ایوان اقبال میں منعقدہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اراکین نے رواں مالی سال کے ضمنی بجٹ کی مد میں استعمال ہونے والے فنڈز کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سامنے آنا چاہیے کہ یہ پیسے کہاں کہاں استعمال کئے گئے،جن پیسوں سے عوام کو ریلیف ملنا تھا ان کو اللے تللوں پر خرچ کر دیا گیا عثمان بزدار یہ پیسے گھر سے نہیں لائے تھے، عثمان بزدار نے این ایف سی ایوارڈ کے پیسے بھی عمران خان سے نہیں مانگے گورنر پنجاب کی جانب سے بلایا گیا پنجاب اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئرمین خلیل طاہر سندھو کی زیر صدارت مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ 55منٹ تاخیر سے شروع ہوا  پینل آف چیئرمین خلیل طاہر سندھو نے قائد حزب اختلاف سبطین خان کا نام پکارا اور انہیں رواں مالی سال کے ضمنی بجٹ پر عام بحث کی دعوت دی تاہم بائیکاٹ کی وجہ سے اپوزیشن کا کوئی رکن موجود نہ تھا عظمیٰ بخاری نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف ایوان میں موجود نہیں ہیں،افسوس کی بات ہے کہ ضمنی بجٹ کو پاس کرنا ہو گا،ہمیں کوئی علم نہیں کہ عثمان بزدار اور ان کی حکومت ان پیسوں کو کہاں استعمال کر گئے ہیں،یہ پیسے استعمال ہو چکے ہیں ہمیں س کو مجبورا پاس کرنا پڑے گا،جن پیسوں سے عوام کو ریلیف ملنا تھا ان کو اللے تللوں پر خرچ کر دیا گیا ہم اس بجٹ کو پاس تو کر دیں گے لیکن اس کا حساب ضرور ہونا چاہیے کہ کہاں پیسے لگے ہیں۔پینل آف چیئرمین خلیل طاہر سندھو نے کہاکہ آپ نے بہت اچھا نقطہ اٹھایا ہے،ان پیسوں کا ضرور حساب ہونا چاہیے کہ یہ پیسے کہاں استعمال کئے گئے جلیل احمد شرقپوری نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اہم تجاویز پیش کر دی  تمام اراکین اسمبلی آج کے بعد ایک سال کے لیے اپنی تنخواہ صفر کر دیں، گریڈ 20 سے اوپر تمام سرکاری افسران کی تنخواہ  50 %  کم کر دی جائیں،ایک سال کا تمام ترقیاتی بجٹ ختم کر کے غریب عوام میں تقسیم کر دیں تو کوئی بحران نہیں آ جائے گا۔تمام پنجاب میں ہر امیر و غریب کے لیے ڈپو ہولڈر مقرر کر کے آٹا مفت فراہم کیا جائے، صاحب حیثیت لوگوں سے واپڈا کے بل میں فوڈ ٹیکس لگا کر قیمت وصول کر لی جائے، جلیل احمد شرقپوری نے دعویٰ کیا کہ صرف ایک ماہ کے لیے وزیر صحت کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے دیں تو یکم اگست سے تمام ادویات کی قیمتیں 30% کم کروا سکتا ہوں۔ حکومت کا ادویات کی خریداری کی مد میں 12,13 ارب روپے کی بچت ایک ماہ میں کروا کے دوں گا،  سرکاری سکولوں میں تعلیم مفت فراہم کی جاتی ھے مگر ان کا معیار تعلیم بہتر نہیں ہے۔سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم پرائیویٹ سکولوں سے بہتر کیا جائے تو نچلے طبقہ کے خاندانوں کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے گی، جلیل احمد شرقپوری نے کہاکہ تمام پولیس تھانوں میں تفتیش کا معیار بہتر کرنے کے لیے مقامی علمائے کرام کی کمیٹیاں بنا کر متعلقہ تفتیشی افسران کو ان کے ماتحت کر دیا جائے صبا ء صادق نے کہا کہ  ُضمنی بجٹ کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ یہ پیسے کہاں کہاں استعمال کئے گئے ہیں۔  شیخ علاؤ الدین نے کہا کہ ممبران اسمبلی کی جانب سے جو تجاویز دی جا رہی ہیں،اس حوالے سے جو اقدامات اٹھائے جائیں ان کو ریکارڈ پر آنا چاہیے سوا آفتاب نے کہا کہ ہمیں مجبوری میں یہ بجٹ پاس کرنا پڑ رہا ہے،ضمنی بجٹ گرانٹ کی جامع انکوائری کی جائے گی  رانا علی عباس نے کہا کہ فرح گوگی کو ایک ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری والا دس ایکٹر کا پلاٹ فیصل آباد میں دیا گیا ہ  اجلاس کے دوران مولانا الیاس چنیوٹی چنیوٹ نے فیصل آباد روڈ کو دو رویہ کرنے کی قرارداد پیش کی۔ایوان نے چنیوٹ فیصل آباد روڈ کو اے ڈی ی پی میں شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔پینل آف چیئرمین نے آج جمعہ کے روز ضمنی بجٹ کے مطالبات پر ووٹنگ کا اعلان کرتے ہوئے اجلاس صبح نو بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا۔

پنجاب اسمبلی اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -