پی ایچ اے کی غیر قانونی بورڈ ز کے خلاف کارروائیاں بند

پی ایچ اے کی غیر قانونی بورڈ ز کے خلاف کارروائیاں بند

  

لاہور (جنرل رپورٹر) شہر میں غیر قانونی بورڈز کے خلاف کارروائی کا معاملہ، پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے غیر قانونی بورڈز کے خلاف کارروائیاں بند کر دیں۔ پی ایچ اے کے پہلے سروے میں 105 غیر قانونی بورڈز کا انکشاف ہوا۔پی ایچ اے نے کارروائی کرتے ہوئے 70 غیر قانونی بورڈز کو اتارا لیکن 35 بورڈز کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔ دوسرے سروے میں مزید 205 غیرقانونی بورڈز کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ مزید غیرقانونی بورڈز کے خلاف کارروائی کے لئے کوئی لائحہ عمل نہ بنایا جا سکا۔ بورڈز کے خلاف کارروائی کے بعد اینٹی کرپشن سی ایم آئی ٹی نے انکوائری کا آغاز کیالیکن پی ایچ اے افسروں نے مزید انکوائری سے بچنے کے لئے کارروائی ہی نہ کی۔ پی ایچ اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیرقانونی بورڈز کے خلاف مزید کارروائی کرنے کا لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔ 

مزید :

صفحہ آخر -