پاکستان کو ایل این جی کارگوز کی خریداری کیلئے مہنگی ترین بولی موصول

پاکستان کو ایل این جی کارگوز کی خریداری کیلئے مہنگی ترین بولی موصول

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کو جولائی میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے چار اسپاٹ کارگوز کی خریداری کیلئے جاری کیے گئے، ٹینڈرز پر صرف ایک بولی موصول ہو ئی اور وہ بھی 39.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی مہنگی ترین بولی ہے۔اب پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کمپنی کا بورڈ فیصلہ کریگا یہ مہنگی ترین بولی والا ایل این جی کارگو بھی خریدنا ہے یا نہیں۔ پیٹرولیم ڈویژن کی کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے جولائی میں چار اسپاٹ ایل این جی کارگوز کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کیے اور عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب کی تھیں۔ ٹینڈرز 3 سے چار جولائی، 8 سے  9 جولائی،  25سے 26جولائی اور  30 سے 31 جولائی کی سپلائی کیلئے تھے،تاہم کمپنی کو  30 سے  31 جولائی کی سپلائی کیلئے صرف ایک بولی موصول ہوئی جو قطر انرجی ٹریڈنگ نے جمع کرائی ہے۔ 

مہنگی ترین بولی

مزید :

صفحہ آخر -