جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی ریٹائرمنٹ پر 7 جولائی کو فل کورٹ ریفرنس طلب
اسلام اباد (آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے عدالت عظمی کے معزز جج جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سات جولائی کو سپریم کورٹ میں ہوگا۔ فل کورٹ ریفرنس میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل آف پاکستان اور سینیئر وکلا شریک ہونگے۔
جسٹس مظہر عالم