پاک چائنہ دوستی بے مثال، جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم،بلیغ الرحمان
لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے آج گورنر ہاؤس لاہور میں چین کے لاہور میں نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل چاؤ شیرین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور سی پیک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے لاہور میں قونصل جنرل کی ذمہ داری سنبھالنے پر چاؤ شیرین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاک چائنہ دوستی بے مثال ہے جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چائنہ کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد اور اتحاد کے حوالے سے بے مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان عوامی سطح پر رابطے مذید مضبوط بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ کی تعلیم، صحت، انرجی انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔پاک چائنہ اقتصادی راہداری (CPEC) کے بارے میں بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ سی پیک صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ خطے اور پوری دنیا کیلئے ایک گیم چینجرہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سی پیک کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کو وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان میں انفراسٹرکچر، ایگری کلچر، انرجی سیکٹر اور انڈسٹری میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی بہت سی جہتیں ہیں جن سے پاکستان میں تعمیر اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔چینی کونسل جنرل چاؤ شیرین نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے،امید ہے کہ حکومت سی پیک کے تحت منصوبوں کو جلد مکمل کرے گی۔
بلیغ الرحمان