الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدوار شبیر احمد کو آج طلب کرلیا 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدوار شبیر احمد کو آج طلب کرلیا 

  

 اسلام آباد، لاہور(این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن حکام کا کام صرف 2 لائنیں لکھ کر آگاہ کرنا نہیں ہے،الیکشن میں انتخابی عملے کی غفلت ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔حلقہ پی پی 167 میں جھگڑے کے معاملے پر سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی جس میں لاہور واقعہ پر سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایاکہ لاہور پولیس نے واقعے کا مقدمے میں موثر دفعات شامل نہیں کیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ کیا تحریک انصاف کے امیدوار پیش ہوئے ہیں سپیشل سیکرٹری نے کہاکہ تحریک انصاف کے امیدوار شبیر احمد آج پیش نہیں ہوئے۔ سپیشل سیکرٹری نے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے پر قوانین بارے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی۔ سپیشل سیکرٹری نے کہاکہ واقعہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ سپیشل سیکرٹری نے کہاکہ الیکشن کمیشن سی سی پی او کو ہدایت کرے واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔انتخابات میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرنے اور پرامن بنانے کے حوالے سے ڈی جی لاء نے بریفنگ دی سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ لاہور واقعہ میں ملوث امیدوار نااہل بھی ہوسکتے ہیں۔سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث کوئی بھی امیدوار 2 سال کے لئے نااہل ہوسکتا ہے چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ الیکشن حکام کا کام صرف 2 لائنیں لکھ کر آگاہ کرنا نہیں ہے،الیکشن میں انتخابی عملے کی غفلت ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔ سی چیف الیکشن کمشنر نے سی سی پی او کو ہدایت کی کہ انتخابی عملے کے حوالے سے کوئی غفلت دیکھیں تو الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں۔چیف الیکشن کمشنر نے سی سی پی او کو واقعیہکی تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی دور ان سماعت ن لیگ کے امیدوار نذیر چوہان نے جواب جمع کرادیا۔ و نذیر چوہان نے کہاکہ مجھے اللہ نے دوبارہ زندگی دی،یہ میرا دوسرا الیکشن ہے ، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ اس کیس کو مثالی بنایا جائے سوا گھنٹے بعد جب پی ٹی آئی امیدوار شبیر احمد کے وکیل کمیشن میں پہنچے تو چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا آپ کا کلائنٹ کہاں ہے؟ان کو بتائیں یہ سنجیدہ معاملہ ہے دور ان سماعت تحریک انصاف کے امیدوار شبیر احمد کا وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوا  چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے لئے امن و امان خراب کرنے کے واقعات نا قابل قبول ہیں ا نہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے لاہور میں الیکشن کمیشن اجلاس کریگا چیف الیکشن کمشنر نے حکم دیا کہ (آج)جمعہ کو تحریک انصاف کے امیدوار شبیر احمد الیکشن کمیشن میں پیش ہوں، سماعت (آج) جمعہ کی صبح 10 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن 

مزید :

صفحہ آخر -