کاغذ مہنگا،درسی کتب اور کاپیاں قوت خرید سے دور، لاکھوں بچے سکول چھوڑنے پر مجبور
خانیوال (نمائندہ پاکستان)خانیوال سمیت صوبہ بھر میں بڑھتی ہوئی(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
مہنگائی کی وجہ سے کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ،درسی کتب اور کاپیاں مہنگی ہونے،یونیفارم او رسکول کی فیسیں ادا نہ کرنے کی وجہ سے پانچ لاکھ سے زائد بچے سکول چھوڑنے پر مجبو رہوگئے ہیں والدین نے گھر کا خرچہ چلانے کیلئے ان بچوں کو مختلف کاموں پر لگادیا ہے چھوٹے بچے جن کی عمریں 8سے14سال کے درمیان ہیں مختلف ہوٹلز ورکشاپس اور اسی طرح دیگر جگہوں پر کام کرتے نظر آرہے ہیں۔