این ایچ اے،پروموشن لسٹ سے عارضی افسران کے نام غائب

این ایچ اے،پروموشن لسٹ سے عارضی افسران کے نام غائب

  

 ملتان(سٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی طرف سے گریڈ16سے20تک کے مستقل افسران کی عرصہ دراز سے روکی ہوئی محکمانہ پر,موشن کے لئے تیار کی گئی لسٹ میں 12 سیکڈ اور کنٹریکٹ افسران کے نام شامل(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 کئے جانے اور بعدازاں مستقل افسران کے احتجاج کے بعد خارج کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ ماہ19مئی کو این ایچ اے میں قواعد و ضوابط کے تحت بھرتی ہونے والے گریڈ16سے20تک کے افسران کی محکمانہ پرموشن کے لئے ڈی پی سی کا عمل شروع کرتے ہوئے لسٹ تیار کی گئی مجموعی طور پرگریڈ16سے20تک کے81افسران کی لسٹ تیار کی گئی تو لسٹ میں 12کے قریب سیکڈ(جز وقتی و عارضی) اور کنٹریکٹ افسران کے نام بھی شامل کردئیے گئے ہیں جب مستقل افسران کو مذکورہ لسٹ میں سیکڈ و کنٹریکٹ افسران کو شامل کئے جانے کا علم ہوا تو انہوں نے احتجاج کیا جس کے بعد کنٹریکٹ افسران کے نام لسٹ سے خارج کردئیے گئے اور28مئی کو69افسران کی نئی لسٹ تیار کی گئی نئی لسٹ کی تیاری کے بعد پرموشن کا عمل مکمل کرنے کی صورت میں سیکڈ اور کنٹریکٹ افسران نے اتھارٹی کو احتجاج کی دھمکی دے دی جس کے بعد سے لے کر اب تک این ایچ اے میں طویل عرصہ سے تعطل کا شکار پرموشن کا عمل ایکبار پھر سرخ فیتہ کی نظر ہوکر رہ گیاہے مستقل افسران نیاس صورت حال پر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان،وفاقی وزیر مواصلات سمیت اتھارٹی کے دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورت حال کا نوٹس لیں اور فوری طور پر افسران کی پرموشن کا عمل مکمل کیا جائے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -