پیسٹی سائیڈ انسپکٹر کی کارروائی، چھ لاکھ سے زائد کی زائد المعیاد زرعی ادویات برآمد

پیسٹی سائیڈ انسپکٹر کی کارروائی، چھ لاکھ سے زائد کی زائد المعیاد زرعی ادویات ...

  

چوک پرمٹ (نمائندہ پاکستان)  ڈائریکٹر جنرل زراعت رانا فقیر(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

 احمد کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر الیاس رضا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خواجہ عبدالحیی عابد کی رہنمائی میں گذشتہ دنوں پیسٹی سائیڈ انسپکٹر تحصیل جتوئی محمد ناصر اکرم خان مستوئی نے فیلڈ اسسٹنٹ راشد خان لغاری اور غلام یسین کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر نواحی موضع ٹھٹھہ چنڈیر میں زرعی ادویات کی دوکان پر چھاپہ مارا تو مختلف کمپنیوں کی چھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بغیر ڈیلر شپ، بغیر انوائس اور کچھ زائد المیعاد ادویات موجود پائی گئیں جس پر پیسٹی سائیڈ انسپکٹر نے 15 پر کال کر کے پولیس بلا لی اور تمام پروڈکٹ پولیس کے قبضہ میں دیکر ڈیلر محمد آصف اور دوکان کے مالک محمد نواز کیخلاف ایگریکلچر پیسٹی سائیڈز آرڈیننس کی مختلف دفعات کے تحت تھانہ جتوئی میں مقدمہ درج کرا دیا ہے اور زرعی ادویات کے نمونہ جات لیکر مزید کارروائی کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران ناصر اکرم خان نے کہا ہے کہ دو نمبر اور غیر قانونی طور پر زرعی ادویات فروخت کرنے والے کسان دشمنوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھی جائے گی.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -