انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ کا سالانہ امتحا ن 6جولائی سے شروع،ڈیرہ ڈویژن میں 104امتحانی مراکز قائم
ڈیرہ غازی خان (نیوز رپورٹر)کنٹرولر امتحانات مرزا محمد ظہیر اصغر نے کہا ہے کہ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ کا سالانہ امتحا ن 6جولائی سے شروع ہو گا جس میں 64446امیدواران شرکت کر رہے ہیں مرزا محمد ظہیر نے مزید بتایا کہ امیدواران کی سہولت کے لیے ڈویژن بھر کے چاروں اضلاع راجنپور، مظفر گڑھ، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں 204امتحانی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں 113مردانہ امتحانی مراکز، 84زنانہ اور 7مشترکہ امتحانی مراکز شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ امتحان میں شامل ہونیوالے ریگولر امیدواران اپنی رول نمبر سلپس متعلقہ تعلیمی ادارے سے حاصل کریں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی رولنمبرسلپ انکے داخلہ فارم پرتحریری پتہ پر ارسال کر دی گئیں ہیں اگر کسی امیدواروں کو رولنمبر سلپ جاری نہیں ہوسکی یا کوئی اور مسئلہ درپیش ہے تووہ بورڈ ہذا کی متعلقہ برانچ سے رابطہ کریں۔