آصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر علی حسن گیلانی،نتاشہ دولتانہ کا اظہار تعزیت

آصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر علی حسن گیلانی،نتاشہ دولتانہ کا اظہار تعزیت

  

بہاولپور،وہاڑی،اوچشریف(بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان) پیپلز پارٹی (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

کے ڈویژنل جنرل سیکٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری،  فریال تالپور  کی والدہ ،چیئرمین پی پی پی وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری،بی بی بختاور بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی دادی اماں کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اپنے تعزیتی بیان کے ذریعے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری، محترمہ فریال تالپور، بلاول بھٹو زرداری اور سوگوار خاندان کے دیگر افراد سے دلی تعزیت کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ والدین کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں اور ماں جیسی عظیم ہستی کے بچھڑنے کا غم اور دکھ ناقابل بیان ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے تمام عہدیداران و جیالے کارکنان دکھ کی اس گھڑی میں آصف زرداری اور سوگوار خاندان کے دیگر افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور غم زدہ خاندان کو یہ گہرا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمینجنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب پاکستان پیپلزپارٹی و سابق ایم این اے نتاشہ دولتانہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی دادی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زرداری خاندان کے لئے یہ بڑا صدمہ ہے اللہ کریم مرحومہ کی مغفرت فرمائے ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نیکہا کہ مرحومہ زریں آرا بخاری نہایت سلجھی ہوئی خاتون تھی اپنی فیملی سے بے پناہ انس رکھتی تھی خواتین کے فلاحی کاموں میں بھی حصہ لیتی رہی ہیں تاہم کچھ عرصہ سے کافی علیل تھیں اور کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھی ہم سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی مرحومہ کی اگلی منزل آسان فرمائے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -