امپورٹڈ حکمرانوں سے ملک چلنے والا نہیں، زین قریشی

امپورٹڈ حکمرانوں سے ملک چلنے والا نہیں، زین قریشی

  

 ملتان (   نیوز  رٹپورٹر  ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و پی پی 217 سے تحریک انصاف کے امیدوار مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمرانوں (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

سے ملک چلنے والا نہیں۔ملک بچانا ہے تو عمران خان کودوبارہ لانا ہوگا۔14جولائی کو ملتا ن کے عوام عمران خان کی موجودگی میں پی پی 217 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی کامیابی کی نوید سنا دیں گے۔14جولائی کے عمران خان کے ملتان جلسے کیلئے ہر یونین کونسل جا کر عوام کو شرکت کی دعوت دے رہا ہوں۔ عوام 14 جولائی کو عمران خان کا خطاب سننے کیلئے جوق در جوق شریک ہونگے اور ثابت کریں گے کہ ملتان تحریک انصاف کا قلعہ ہے۔ 17 جولائی کو ملتان کے عوام عمران خان کے سپاہی کو کامیاب کرکے عمران خان کے بیانیہ کو تقویت فراہم کریں گے۔ اور یہ ثابت کریں گے کہ قوم عمران خان کے بیانیہ کو من و عن تسلیم کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل 49 میں مختلف تقریبا ت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا پورے حلقے میں جہاں بھی میں جاتا ہوں وہاں عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔ عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک میں ہر محب وطن پاکستانی ان کے ساتھکھڑاہے۔ پی پی 217 کی عوام نے 17 جولائی کو ضمیر فروش لوٹوں کی سیاست کو دفن کرنا ہے۔ میں اپنی ایم این اے کی سیٹ چھوڑ کر صرف ایم پی اے بننے کیلئے الیکشن نہیں لڑ رہا، میرا مقصد عمران خان کے نظریے اور بیانیے کو تقویت دینا ہے۔ مخدومزادہ زین حسین قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کی معیشت کو مستحکم بنایا اور ہماری حکومت جانے کا نقصان پورے ملک کو ہو رہا ہے۔ امپورٹڈ حکومت سے معیشت سنبھالی نہیں جارہی۔ ڈالر مسلسل اوپر جا رہا ہے اور پیٹرول سے لیکر بجلی تک ہر چیز میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بطور ممبر قومی اسمبلی این اے 156، اس حلقے میں کروڑوں روپے کی لاگت کے منصوبوں پر کام کروایا۔ انشا ا للہ عوام اگر ہمیں موقع دیتی ہے تو پی پی 217 کی عوام کے بنیادی مسائل حل کریں گے۔انہوں نے یونین کونسل 49 میں محمد ناظم قریشی کی جانب سے منعقد کردہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔اس موقع پر ندیم قریشی، عامر قریشی، حسیب شاہ، عمیر قریشی، اور دیگر عمائدین موجود تھے۔ یونین کونسل 49 میں علی قریشی کی جانب سے منعقدہ شمولیتی تقریب میں شرکت کی۔ جس میں علی قریشی نے ساتھیوں سمیت ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان اور ضمنی الیکشن میں مخدومزادہ زین حسین قریشی کی حمایت کا اعلان کیا۔انہوں نے یونین کونسل 49 میں پی ٹی آئی رہنما را محسن کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔جس میں ملک عدنان ڈوگر، ڈاکٹر وقار حسن اور دیگر شخصیات بھی موجودتھے۔اس موقع پر شرکا کی جانب سے مخدومزادہ زین حسین قریشی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔انہوں نے یونین کونسل 49 میں محمد لطیف، محمد عمر اور کاشف گجر کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔ جہاں عمائدین نے مخدومزادہ زین حسین قریشی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما مخدومزادہ زین حسین قریشی نے سابق رکن قومی اسمبلی پیر ظہور قریشی اور پی ٹی آئی ضلع ملتان کے صدر چودھری خالد جاوید وڑائچ کے ہمراہ عمران خان کے 14 جولائی کے ملتان جلسے کے حوالے سے ٹیکنالوجی کالج گروائنڈ کا معائنہ کیا اور جلسے کے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا#

مزید :

ملتان صفحہ آخر -