مظفر گڑھ:ناراض رہنما پی ٹی  آئی عامر طلال گوپانگ کا  ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

مظفر گڑھ:ناراض رہنما پی ٹی  آئی عامر طلال گوپانگ کا  ن لیگ کے امیدوار کی ...

  

 مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ تحصیل رپورٹر).تحریک انصاف کے (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

ناراض ممبر قومی اسمبلی عامر طلال گوپانگ نے پی پی 273 کے ضمنی انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار سید سبطین رضا کی حمایت کا اعلان کردیا،،اسی حلقے سے پیپلزپارٹی کے امیدوار سمیت 4 امیدواروں نے بھی ن لیگی امیدوار کی حمایت کرتے ہوئے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان کیا۔تفصیلات کیمطابق یادگار کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے ایم این اے عامر طلال گوپانگ نے پی پی 273 کے ضمنی انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار سید سبطین رضا کی حمایت کا اعلان کیا ہے،،اسی صوبائی حلقے سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالعزیز کھلنگ،ممبر قومی اسمبلی عامر طلال گوپانگ کے والدسردار عاشق گوپانگ،ارشاد خان گوپانگ اور جمیل پنوہاں نے بھی لیگی امیدوارسید سبطین رضا کی حمایت کا اعلان کردیا،اس موقع پر سید سبطین رضا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی عامر طلال گوپانگ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی معیشت اور انکی تقریروں نے اخلاقیات کو تباہ کردیا،تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کے لیے ایک روپیہ بھی نہیں لیا لیکن انکے خلاف پراپیگنڈہ کیا گیا.ممبر قومی اسمبلی عامر طلال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فوج اور عسکری قیادت کیخلاف منظم پراپیگنڈا کیا،،فوج کیخلاف پراپیگنڈہ حکومتی خرچوں پر چلنے والی پیڈ سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے کیا گیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی معاشی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے اتحادیوں نے بھی عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دیا،ان کا کہنا تھا کہ جمہوری معاشروں میں اصولوں کی بنیاد پرپارٹی لیڈرشپ سے اختلاف کی اجازت ہے مگر ان کیخلاف پوری پراپیگنڈہ مہم شروع کردی گئی،سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ڈی سیٹ ہونے والے ممبران صوبائی اسمبلی اب دوبارہ عوام میں جارہے ہیں اور ضمنی انتخابات میں عمران خان کو اندازہ ہوجائیگا کہ پاکستانی عوام فوج اور سچ کیساتھ ہے،اس موقع پر پی پی 273سے پیپلزپارٹی کے امیدوار ملک عبدالعزیز کھلنگ کا بھی اپنے ساتھیوں سمیت لیگی امیدوار سید سبطین رضا کی حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انھوں نے پارٹی قیادت کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں،انھوں نے2013کا الیکشن پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر لڑا تھا اور اب وہ سبطین رضا کی حمایت کریں گے،سردار عاشق خان گوپانگ،ارشاد خان گوپانگ اور جمیل پنوہاں نے بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید سبطین رضا کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان کردیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر میر آصف دستی اورضلعی جنرل سیکرٹری ملک مظہر پہوڑ نے بھی پیپلزپارٹی کی قیادت کی ہدایات پر لیگی امیدوار کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔پریس کانفرنس میں تحصیل علی پور سے تعلق رکھنے والی سیاسی وسماجی شخصیات اور وکلانے بھی شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -