محنت کش خاتون سرعام تشدد،ویڈیو وائرل ہونے پر ایڈیشنل آئی جی کا نوٹس

 محنت کش خاتون سرعام تشدد،ویڈیو وائرل ہونے پر ایڈیشنل آئی جی کا نوٹس

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو) بارش کاپانی گھر میں داخل ہونے سے(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

 روکنے پربااثر غنڈہ عناصرنے محنت کش  خاتون بچوں پرحملہ کردیادرجنوں افراد کاسرعام تشدد کا نشانہ بنا کر خاتون کوبرہنہ حالت میں بھی معافی نہ دی ویڈیووائرل ہونے پرایڈیشنل آئی جی کانوٹس آر پی اوبہاولپورکوکاروائی حکم، پیشی پرآئے ہوئے میاں بیوی پرغنڈوں کادوبارہ حملہ، اغواکرنے کی ناکام کوشش‘ متاثرہ شخص علامتی کفن پہنے بیوی سمیت اے ایس پی سٹی کے دفترسے بھاگ نکلا‘ وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب اوردیگرارباب اختیار سے انصاف کیلئے دہائی‘ تفصیل کے مطابق چک نمبر289 ڈبلیو بی دنیاپور کے رہائشی اکبرجعفری نے جسم پرعلامتی کفن پہنے میڈیاکوبتایاکہ تین روز قبل بارش کاپانی گھرمیں داخل ہونے پراس نے گلی میں بندلگادیاتھاجس کی رنجش پرحاجی غلام سرور گھنمب اصغر گھنمب حاجی اکرم گھنمب کالاڈھول عاقب جاوید فلک شیرگھنمب،ر حیم بخش گھنمب اوردیگر200 کے قریب لوگ حملہ آور ہوگئے۔ انہوں نے آتے ہی اسے اس کی بیوی اوربیٹوں پرتشدد کرناشروع کردیادوران تشدد اس کی بیوی کے کپڑے بھی پھٹ گئے لیکن غنڈہ عناصر نے اس کی جان نہ چھوڑی مقامی لوگوں نے تشدد اوربرہنہ کرنے کی ویڈیوسوشل میڈیاپراپ لوڈ کردی جس پرایڈیشنل آئی جی پنجاب نے آر پی اوبہاولپورکوواقعہ کی فوری تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیا۔متاثرہ شخص اکبرجعفری نے بتایاکہ آر پی اوکے حکم پروہ اے ایس پی سٹی کے پاس فریادلے کرگیاتووہاں پرغنڈہ عناصردوبارہ حملہ آور ہوگئے واراسے بیوی سمیت اغواکرنے کی کوشش کی جس پراس نے موقع سے بھاگ کرجان بچائی اس نے بتایاکہ ملزمان بااثر ہیں اورآئے روز جتھے کی شکل میں بے گناہ افراد کوتشدد کانشانہ بناتے رہتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب اوردیگر ارباب اختیار سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -