شہریوں کو ریلیف فراہمی،خانیوال میں عوامی خدمت بازار قائم

 شہریوں کو ریلیف فراہمی،خانیوال میں عوامی خدمت بازار قائم

  

 خانیوال (نامہ نگار+نمائندہ پاکستان+بیورو نیوز)وزیر اعلی پنجاب(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

 حمزہ شہباز کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ خانیوال  شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے بازی لے گئی -ڈپٹی کمشنر شاہد فرید کی زیر سرپرستی قلی بازار میں عوامی خدمت بازار قائم کردیا گیا-اس عوامی خدمت بازار کے قیام میں انتظامیہ کو مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت اور اور تاجر کمیونٹی کا تعاون حاصل ہیڈپٹی کمشنر نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میاں انعام اللہ،شیخ فتح کے ہمراہ بازار کا افتتاح کیا-اے ڈی سی جی اختر منڈھیرا،تاجر رہنما،و  متعلقہ محکموں کے افسران ہمراہ موجود تھے-عوامی خدمت بازار میں سبسڈائزڈ آٹا 475 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ فی کلو مرغی کے گوشت،گھی کے نرخ میں 15،15 روپے کی رعایت دی جائیگی-سبزیاں اور پھل تھوک نرخ پر ملیں گے،دال چنا 158,دال مونگ 142 روپے میں فروخت ہوگی جبکہ کھانے کی دیگر اشیاء بھی مارکیٹ سے کم نرخ پر دستیاب ہونگی-ڈپٹی کمشنرکا اس موقع پر کہناتھا کہ بازار کا قیام وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے وژن کے تحت عمل میں لایا گیا ہے خدمت بازار کے قیام میں مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت اور تاجر کمیونٹی کا کردار قابل ستائش ہے-انہوں نے کہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے مزید اقدامات بھی کرینگے-(تصویر ہمراہ ہے)

مزید :

ملتان صفحہ آخر -