نہری پانی کی عدم فراہمی، کاشتکاروں کا انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

نہری پانی کی عدم فراہمی، کاشتکاروں کا انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

 راجن پور،روجھان(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان)راجن پور (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

کے نواحی علاقہ روجہان میں نہری پانی کی عدم فراہمی کے خلاف کسانوں کا احتجاج، انڈس ہائی وے سے ڈی سی آفس تک ریلی، پانی دو کے نعرے تفصیلات کے مطابق راجن پور کے نواحی علاقہ روجہان میں نہری پانی کی عدم فراہمی پر کسانوں نے احتجاج کیا کسانوں کا کہنا تھا کہ قادرہ کینال اور اس کی ذیلی نہروں میں پانی نہ ہونے سے ان کی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ زیر زمین پانی کڑوا ہونے کی وجہ سے اکثر دیہات کے مکینوں اور ان کے مویشیوں کا گذر بسر اسی نہری پانی پر ہے کسانوں نے پانی کی فراہمی کے لئے انڈس ہائی وے سے ڈپٹی کمشنر دفتر تک ریلی نکالی اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی کسانوں کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر قادرہ کینال میں پانی چھوڑا جائے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -