جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 30فیصد اضافہ،بیشتر کی قلت

 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 30فیصد اضافہ،بیشتر کی قلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
میلسی(نامہ نگار)انسانی جان بچانے والی ادویات 20 سے 30فیصد(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
 مہنگی ہوگئی۔وفاقی اور صوبائی بجٹ کے بعد کئی ادویات کی قلت پیدا ہو گئی مریض جو حساس بیماریوں میں مبتلا ہیں بھکاریوں کی طرح میڈیکل سٹورز پر گڑ گڑ اتے نظر آتے ہیں مہنگائی کی وجہ سے اکثر آدھی ادویات لے کر جاتے ہیں اور قلت کہ وجہ سے متبادل ادویات پر انحصار کرتے ہیں بعض مجبور افراد سرکاری ہسپتال میں مہنگی ادویات کی عدم فراہمی کی بنا پر میڈیکل اسٹورز سے اجنبی افراد کو ادویات نہ ملنے پر خاندان کے ایک بچے سے بھیک تک منگواتے دیکھے گئے ہیں۔اگر چہ بعض رحم دل افراد ایسے مریضوں کی مدد بھی کرتے ہیں تاہم صحت کارڈ پر پابندی کی بنا پر لواحقین کے حالات دن بدن گھمبیر ہوتے جارہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کا ادویات کا بجٹ بڑھانے کا اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے۔